اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیوبا کی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے ایران اور کیوبا کی پارلیمنٹ کے روابط کے توسیع پر زور دیا ہے.
يہ بات 'پتدرو ويكٹورسيمون رودريگرز' نے كيوبا ميں تعيينات ايراني سفير كامبيز شيخ حسني سے ملاقات كے دوران كہي.
انہوں نے مستقبل ميں اپنے ايران كے دورے كے حوالے سے كہا كہ اس دورے ميں دونوں ممالك كے پارليماني روابط كو مزيد فروغ ملے گا.
ايراني سفير نے بھي دونوں ممالك كا بين الاقوامي اداروں كي سطح پر قريبي تعاون پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف مغربي ممالك كي طرف سے ظالمانہ پابندياں ختم ہونے كے بعد ايران كيوبا كے ساتھ كثيرالجہتي تعاون كرنا چاہتا ہے.
انہوں نے دونوں ممالك كے درميان مختلف سياسي، اقتصادي اور تجارتي وفود كے تبادلوں پر زور ديا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲